14 مئی 2014 - 20:10
ایران کا ترکی میں کان کے حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار ہمدردی اور تعزیت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ترکی میں کان کے حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ترکی میں کان کے حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اس حادثے میں ترک حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے مغربی صوبے مانیسا میں کان میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 201 تک پہنچ گئئی ہے جب کہ 80 افراد زخمی ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے، جبکہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کے کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

.......

/169